پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے خیبرپختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے لئے 4 نام زیرِ غور ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ علی امین گنڈاپور، ظاہر شاہ طورو، مشتاق غنی اور شکیل احمد وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہیں،ظاہر شاہ طورو یا شکیل احمد کو وزیرِ اعلیٰ بنانے کے لیے عاطف خان اور اسد قیصر سرگرم ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو وزیرِ اعلی بنانے کے لیے تیمور جھگڑا اور کامران بنگش، محمود جان کے لئے کوشاں ہیں،اس سے قبل ایک بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا تھا کہ امید ہے بانی پی ٹی آئی اچھی شہرت کے مالک کو خیبرپختونخوا کا وزیرِ اعلیٰ نامزد کریں گے۔
عاطف خان کا کہنا تھا کہ وہ وزیرِ اعلیٰ نامزد ہو، جو صوبے کی خدمت کر سکے، خیبرپختونخوا نے مسلسل 3 بار بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر خان نے کہاہے کہ صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ کے نام پر منگل تک فیصلہ ہوگا۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاق میں اتحاد نہیں ہوگا، خیبرپختونخوا میں وزیراعلیٰ کیلئے ابھی تک نام فائنل نہیں ہوا۔