لاہور: پولیس نے حلقہ این اے 119 کے ریٹرننگ افسر (آر او) کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے پر امیدوار شہزاد فاروق سمیت چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ کے باہر پولیس کو تعینات کردیا گیا ہے۔
لاہور میں بانی پی ٹی آئی کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے، اس کے علاوہ آر اوز کے دفاتر کے باہر بھی پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سے آر او کے دفتر کے باہر مظاہرہ کرنے پر پولیس نے مظاہرین پرلاٹھی چارج کیا اور بعض کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
لبرٹی چوک سے پولیس نے چار افراد کو حراست میں لے لیا جن میں آزاد امیدوار شہزاد فاروق بھی شامل ہیں۔شہزاد فاروق مریم نواز کے مد مقابل امیدوار تھے۔