اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ 9فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے ، بینگن جیت گیا لندن سے آیا شیر ہار گیا۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بابراعوان نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے زیادہ متنازعہ الیکشن ہوئے، دو سال تک پری پول دھاندلی ہوتی رہی پھر یحییٰ خان ماڈل آیا، ہم نے سرگودھا اور فیصل آباد سے امیدواروں کے نتائج کو چیلنج کیا ہے، ہمارے امیدوار ان تمام حلقوں میں جیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف9 فروری سے اب تک بلٹ کے زور پر جیتنے کی کوشش کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی الیکشن میں بھاری اکثریت سے جیتے ہیں، الیکشن میں ہم 179 حلقوں میں اکثریت پر ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ہم 9 فروری کے فیصلے کو نہیں مانتے، آسٹریلیا ، امریکہ اور برطانیہ نے 9 فروری کو مسترد کیا ہے۔