لاہور(اُمت نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کی الیکشن میں کامیابی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ریحانہ ڈار سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
درخواست گزاروں نے عام انتخابات میں فارم 47 جاری کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔
درخواست گزاروں نے مؤقف اپنایا تھا کہ ریٹرنگ افسران نے قانون کے منافی فارم 47 جاری کیا۔
درخواستوں میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے، عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت دوبارہ گنتی کا حکم دے اور فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔