پشاور(اُمت نیوز)انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی درخواستوں پر سماعت آج پشاورہائیکورٹ میں ہوگی۔
پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد اور جسٹس ارشد علی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فارم 45 میں نتائج میں تھے، 47 میں تبدیل کردیے گئے، حلقوں میں حتمی نتائج کو روکا جائے۔
دائر درخواستیں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 72، 73، 74، 75، 78، 79 اور 82 کے نتائج کے خلاف ہیں جبکہ این اے 28 کے خلاف بھی درخواست دی گئی۔
درخواست گزاروں میں تیمور سلیم جھگڑا، کامران بنگش، محمود جان، ارباب جہانداد، محمد عاصم، علی زمان، شہاب اور ساجد نواز بھی شامل ہیں۔