کراچی (اُمت نیوز) کراچی کے حلقے این اے 242 سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
مصطفیٰ کمال کی کامیابی کو آزاد امیدوار دوا خان صابر نے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
دوا خان صابر کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فارم 45 کے تحت دوا خان صابر 53 ہزار ووٹوں سے جیت چکے تھے جبکہ فارم 47 میں نتائج تبدیل کر کے مصطفیٰ کمال کو جتوا دیا گیا۔
آزاد امیدوار دوا خان صابر کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مصطفیٰ کمال کی کامیابی کا فارم 47 کالعدم قرار دیا جائے۔