کراچی میں پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑا، ایک شخص جاں بحق

کراچی (اُمت نیوز)کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں پانی کی لائن ڈالنے پر جھگڑے ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگیے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں پانی کی لائن ڈالنے پر ہونے والے جھگڑے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول عاصم جاں بحق جبکہ اس کا بھائی نوید زخمی ہے جبکہ دوسرا زخمی شخص شعیب مخالف پارٹی کا ہے۔

مقتول کے بھائی نوید نے بتایا کہ علاقے میں میں بلڈر غیر قانونی طور پر پانی کی لائن لگا رہا تھا، علاقہ مکینوں نے منع کیا تو بلڈر نعمان، اویس اور ان کے والد جھگڑنے لگے، بلڈر نعمان اور اویس اپنے متعدد ساتھیوں کے ساتھ مسلح ہوکر آئے۔

نوید نے مزید بتایا کہ ملزمان نے علاقہ مکینوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، ایک گولی میرے سر کو چھوتی ہوئی بھائی کو لگی، زخمی شعیب بلڈر کا ساتھی ہے اپنی ہی گولی سے زخمی ہوا۔

مقتول کے بھائی نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان 5 موٹرسائیکلیں چھوڑ کر بھاگ گئے، بلڈر اور اس کے ایک ساتھی کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا، بلڈر نعمان اور اویس ساتھیوں کے ساتھ فرار ہوگئے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔