پی ٹی آئی نے نو منتخب آزاد اراکین سے حلف نامے لینا شروع کر دیے

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی، کامیاب امیدواروں سے حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ شاہد خٹک کا حلف نامہ بھی سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے نو منتخب آزاد امیدواروں کو متحد رکھنے کے لیے سب سے بیان حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے پیش نظر این اے 38 کرک سے نو منتخب ایم این اے شاہد خٹک نے حلف نامہ پارٹی کو پیش کردیا۔

شاہد خٹک نے حلف نامے میں لکھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت کسی پارٹی کو جوائن نہیں کروں گا بلکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت کے مطابق پارٹی جوائن کروں گا اور عمران خان ساتھ ہمیشہ وفادار رہوں گا۔