جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہوگا

 

اسلام آباد( اُمت نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کی صدارت میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس آج ہو گا۔

اجلاس میں انتخابی نتائج پر تحفظات اور حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے سمیت دیگر آپشنز پر غور ہو گا۔

دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی آج اسلام آباد میں ن لیگ، ق لیگ اور جے یو آئی ف کی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت سازی کے لیے سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے سے رابطے شروع کردیئے ہیں، اس حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے درمیان دو ملاقاتیں ہوئی ہیں۔