اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہاہے کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے،صدر پاکستان عمران خان کو رہا کریں، بانی پی ٹی آئی کی اپیلیں فوری لگائی جائیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہاکہ ظلم کا بدلہ ووٹ سے لیا،عوام نے کہا نہ بانی پی ٹی آئی باغی ہے نہ مجرم ہے۔
ان کاکہناتھا کہ سعد رفیق نے جمہوری روایات کو ملحوظ رکھتے ہوئے شکست تسلیم کرلی،یہ واحد الیکشن ہے جس میں ووٹر امیدوار کو ڈھونڈ رہا تھا، ہم نے جو کاغذات دیے تھے اس پر پی ٹی آئی لکھا تھا، ہمیں آزاد کہنا غیرقانونی اور غیرآئینی ہے۔
لطیف کھوسہ نے کہاکہ نوازشریف ڈاکٹر یاسمین راشد سے ہار گئے ہیں تو شکست تسلیم کرنے میں شرم محسوس نہ کریں ،فارم 45 کے مطابق ہمارے 170امیدوار جیت رہے ہیں، ہمیں آزاد کہناغیرقانونی اورغیرآئینی ہے،ہمارے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی لکھا ہے،ہمارے امیدوار آزاد نہیں ، نہ پی ٹی آئی پر پابندی لگی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ یہ عنقریب لندن واپس جائے گا اورکہے گا مجھے کیوں بلایا۔