سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا

عام انتخابات 2025 میں ہوں گے،صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔اعلامیہ

               
February 13, 2024 · بام دنیا
انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ فائل فوٹو

انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ فائل فوٹو

کولمبو: بدترین معاشی و سیاسی بحران کے شکار سری لنکا میں عام انتخابات کا اعلان کردیا گیا ،انتخابات آئندہ برس2025 میں  ہوں گے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انتخابات کا اعلان سری لنکن وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے  جاری بیان میں کیا گیا ہے۔

صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سری لنکا کے عام انتخابات 2025 میں ہوں گے اور انتخابات کے لیے مالیاتی انتظامات اگلے سال کے بجٹ میں فراہم کیے جائیں گے۔ صدارتی انتخاب مقررہ مدت کے اندر کرائے جائیں گے۔