اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اخلاقاً وزیراعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے، وزیراعظم کے عہدے کیلیے شہبازشریف یا ایاز صادق متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہاکہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نہیں توڑنا چاہیے،پیپلزپارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر ساتھ شامل نہیں کرے گی۔