اسلام آباد: کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون ٹینس کھلاڑی اسلام آباد میں انتقال کر گئیں۔وہ اسلام آباد میں جاری ITF جونیئرز ایونٹ میں حصہ لے رہی تھیں۔
زینب علی نقوی آئی ٹی ایف ٹورنامنٹ کھیلنے اسلام آباد گئی تھیں،ٹینس فیڈریشن کے مطابق 23 سالہ زینب 12 فروری پیر کی رات میچ کھیل کر نہانے گئیں اور پھر دروازہ توڑ کر دیکھا گیا تو ان کا انتقال ہوچکا تھا۔
زینب علی نقوی کراچی ریجن کی ٹاپ پلیئر تھیں اور وہ کراچی اور سندھ کی سطح پر ایونٹس جیت چکی تھیں۔