اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ اتحاد کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی کے ترجمان رؤف حسن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں جبکہ مرکز اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم )کے ساتھ حکومت بنائی جائے گی۔
رؤف حسن کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا مسئلے کا حل نہیں۔ مسئلے کا حل پاکستان کی اوورسیز کمیونٹی کی سرمایہ کاری ہے۔ اس عمل کے لیے مستحکم حکومت وقت کی ضرورت ہے۔
رؤف حسن نے بتایا کہ وفاق اور پنجاب میں مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جماعت اسلامی کے ساتھ خیبر پختونخوا میں حکومت بنائی جائے گی۔
قبل ازیں تحریک انصاف کے بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو تفصیلات بتا تے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں اورہمارے لوگوں کو 25، 25 کروڑ روپے کی آفر کی جا رہی ہے۔