لالہ اورنگزیب شاہ مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پرعمران ایڈووکیٹ، ساجد قریشی، اکرام اللہ کا ینگ محمدی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو
لالہ اورنگزیب شاہ مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل کے موقع پرعمران ایڈووکیٹ، ساجد قریشی، اکرام اللہ کا ینگ محمدی فٹبال کلب کے کھلاڑیوں کے ہمراہ گروپ فوٹو

لالہ اورنگزیب شاہ مرحوم فٹبال ٹورنامنٹ ینگ محمدی فٹبال کلب نے جیت لیا

کراچی: شاہ فیصل فٹبال کلب ناظم آباد کے زیر اہتمام کرائون  مارکیٹنگ کے تعاون سے ہیپی ڈیل اسکول گرائونڈ ناظم آباد نمبر4 میں کھیلے گئے لالہ اورنگزیب شاہ مرحوم ون ڈے فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں ینگ محمدی فٹبال کلب سائوتھ نے شاہ فیصل فٹبال کلب کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے کے بعد پنالٹی ککس کی بنیاد پر 2۔4 سے جیت لیا۔

مقررہ وقت تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا۔عمران ایڈووکیٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی، صدارت ساجد قریشی نے کی۔ دیگر مہمانوں میں کرکٹ کوچ اکرام اللہ خان،سندھ پولیس کے غلام سرور، سرفراز نواز،قومی فٹبالر انور سعید،ممتاز خان، کریم خان،،اکرام اللہ، شاہ فیصل کلب کے بشیر خان اور دیگر مہمان موجود تھے۔

میچ کے وقفے کے دوران مہمان خصوصی اور دیگر مہمانوں کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، شاہ فٹبال کلب کی جانب سے  مہمانوں کو اجرک پہنائی گئی۔مہمان خصوصی نے شاہ فٹبال کلب کو شاندرا ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

کھیل کے اختتام  پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے،میچ کے ریفری ہارون تھے جبکہ کمنٹری کے فرائض سمیر اور اکرام اللہ خان نے انجام دیے۔