فائل فوٹو
فائل فوٹو

کے پی میں جماعت اسلامی کی کوئی سیٹ نہ رہی

پشاور،پی کے 17، 20 اور 21 میں دوبارہ گنتی کے دوران پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے۔

پی کے 17، 20 اور 21 میں پہلے جماعت اسلامی کے امیدوار کامیاب ہوئے تھے،جو دوبارہ گنتی میں ہار گئے ان کی جگہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کامیاب ہوگئے اور اب جماعت اسلامی کے پاس کے پی اسمبلی میں کوئی نشست نہ رہی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے جماعت اسلامی کے ساتھ ملکر حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔