شیخوپورہ (امت نیوز)سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ان کی شکست عوام کے ایوان سے نہیں کہیں اور سے ہوئی ہے تمام تر تحفظات کے باوجود الیکشن کے نتائج کو تسلیم کرکے نواز لیگ نے جمہوریت کے تسلسل کیلئے ایک نئی روایت قائم کی ہے نئی حکومت پاکستان میں سیاسی و معاشی استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار بہت جلد غلام بننے والے ہیں جو گیم پلان بانی پی ٹی آئی کیلئے تیار کیا جارہا ہے وہ کسی بھی طور پر پاکستان کے مفاد میں نہ ہے 9مئی کے واقعات کے کردار کسی بھی رعایت کے مستحق نہ ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق کونسلر چودھری حفیظ الرحمن ورک سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر میاں رفاقت علی شفاقت علی چوہان میاں ذیشان پرویز ملک پرویز اقبال احمد خورشید چوہدری شیخ عظیم جاوید و دیگر موجود تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ (ن) لیگ حکومت تشکیل دے کر پاکستان کے عوام کے ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرے گی میاں نواز شریف اور میاں شریف کی قیادت میں روشنیاں پھر سے آئیں گی اور قوم کی تقدیر پھر سے بدلے گی پاکستان انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،ملک و قوم کی امید اور یقین میاں نوازشریف ہیں جو ملک کو بحرانوں اور مسائل کے بھنور سے نکالیں گے، انہوں نے کہا کہ عوامی خوشحالی کا وعدہ ہر حال میں پورا کیا جائے گا۔