اسلام آباد (امت نیوز)نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نےریڈیو کے عالمی دن کے موقع ریڈیو پاکستان پر انگریزی خبر نامہ پڑھ کر تاریخ رقم کردی ۔وفاقی وزیر اطلاعات نے ریڈیو پاکستان کے پوڈ کاسٹ پروگرام میں بھی شرکت کی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نےکہا حکومت ریڈیو پاکستان کو مضبوط اور اسے رابطے کا ایک زیادہ موثر اور متحرک ذریعہ بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل ریڈیو کی نشریات کو فروغ دینے کیلئے بھی کام کر رہی ہے۔ ریڈیو پاکستان قومی نشریاتی ادارہ ہے جس کی طویل اور بھرپور تاریخ ہے، ریڈیو پاکستان نے ہمیشہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں قائدانہ کردارادا کیا ہے۔