علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ، شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، فائل فوٹو
علی امین گنڈاپور کیخلاف تھانہ بھارہ کہو میں اسلحہ، شراب برآمدگی کا کیس درج ہے، فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ کا علی امین گنڈا پورکو18مارچ تک گرفتار نہ کرنیکا حکم

ڈیرہ اسماعیل خان(امت نیوز)خیبر پختونخوا کے متوقع وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورکو پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ نے ملک بھر میں درج مقدمات میں18مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا،علی امین گنڈہ پور کیوکیل غلام محمد سپل کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور نے والد کی وفات پر جنازہ میں شرکت کی اجازت کیلئے پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ بنچ میں درخواست جمع کرائی اور پیش ہوئے جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پورکو ملک کے مختلف شہروں میں درج ایف آئی آرز میں 18 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا، علی امین گنڈا پور کیخلاف 5 اینٹی کرپشن،ایک ڈیرہ سٹی،12 راولپنڈی،2 لاہور،2 فیصل آباد،ایک سرگودھا،ایک واہ کینٹ اور ایک ٹیکسلا میں ایف آئی آرز درج ہیں جس پر علی امین گنڈاپورنے والد کے جنازے میں شرکت کی اور تدفین کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ میں موجود رہے ۔