سبی(امت نیوز)تین روزہ سالانہ عظیم ایشان تبلیغ اجتماع گناہوں کی معافی جج زکوة کی ادائیگی قرآن سنت پرعمل پیرا ملک وقوم امت مسلمہ کی سلامتی کشمیرفلسطین کی آزادی سمیت اسلامی ملکوں کو درپیش مسائل کے خاتمہ دین اسلام کی سربلندی تبلیغی جماعتوں کی کامیابی کی دعاؤں کے ساتھ اختتام پذیراجتماعی دعا کے موقع پررقت آمیزمناظرچارلاکھ سے زائد افراد کی شرکت ملک بھرمیں اسلام کی تبلیغ کیلئے ہزاروں تبلیغی جماعتوں کی تشکیل تبلیغ اسلام اوراسلامی تعلیمات کو اجاگر کرنے کے لئے روانہ قومی شاہراہ پرٹریفک کے بہترین انتظامات۔
تفصیلات کے مطابق تبلیغی جماعت کے مرکزی رہنما ممتازعالم دین مولاناڈاکٹرروح اللہ مولانا ڈاکٹرمحمد اشرف ودیگرعلماء کرام نے کہا ہے کہ دین اسلام کو سمجھنے کی ضرورت ہے مسلمان آپس میں اتحاد واتفاق سے سامراجی قوتوں کو مقابلہ کریں اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پر چل کر انسانیت کی خدمت کا مقصد بنائیں ہیں منزل اسلام کے پاکیزہ نظام کا نفاذ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے سبی میں تین روزہ تبلیغی اجتماع کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا علماء کرام نے امت مسلمہ کو موجودہ چیلنجز سے نبردآزماکرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جتنے بھی مسائل کا سامناہے اس کی اصل وجہ دین محمدیہ ۖسے دوری کا نتیجہ ہے۔
قرآن سنت ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جس پرعمل پیرا ہوتے ہوئے ہم موجودہ چیلنجزکا مقابلہ کرسکتے ہیں،ہماری منزل اسلام کی سربلندی قرآنی تعلیمات پرعملدرآمد کرتے ہوئے مسلمانوں کا اتحاد ہے اسلام میں ہرانسان کی زندگی بسرکرنے کا تعین ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسلام اور قرآن حکیم کو ایک مکمل ضابطہ حیات بنایا قرآن حکیم پر عمل کرنے کرنے سے زندگی کے تمام مسائل حل ہوتے ہیں علماء کرام نے خطابات کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد واتفاق کو برقراررکھے اوراپنے دشمن کو پہنچانے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ کرمقابلہ کریں۔ناموس رسالت پرآنچ بھی نہ آنے دیں کشمیر کی آزادی وقت کی ضرورت بن چکی دنیا بھر میں مسلمانوں کو متحد ومنظم کرنے کیلئے ہم سب کردارادا کرنا ہوگا ۔