کراچی(امت نیوز)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی انتخابی دفتر پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس سے رکن رابطہ کمیٹی و سینیٹرسید فیصل سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میڈیا کے توسط سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی باتیں سن کرحیرت ہوئی باتوں سے ایسا لگا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے موجودہ معاشی صورتحال کے باوجود سب مزے لینا چاہتے ہیں جبکہ ہم نے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو معاشی بحران سے نکلنے کیلئے ایک ساتھ بیٹھ کرکام کرنے کا مشورہ دیا لیکن موجودہ حالات میں بلاول بھٹو زرداری کی باتیں سن کرافسوس ہوتا ہے،بلاول کا یہ کہنا کہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کو سیٹیں دی گئیں،ایسا لگتا ہے کہ بلاول زرداری آج سے پہلے کسی خواب میں ڈوبے ہوئے تھے انکو یہ نہیں پتا کہ سندھ کے شہری علاقے ہمیشہ سے ایم کیو ایم کیساتھ تھے جبکہ موجودہ انتخابی مہم ہم ستمبرسے چلارہے ہیں اورماضی میں بھی ہم اس شہرکی تمام نشستیں جیتتے آئے ہیں،پیپلزپارٹی یہ کیوں بھول رہی ہے کہ کراچی ایم کیو ایم پاکستان کا قلعہ ہے اوراگر بلاول زرداری کے وزیراعظم بننے کا خواب عوام نے چکنا چورکردیا تو اس کا الزام بھی ایم کیو ایم پاکستان پرلگائیں گے؟ کیا آپ یہ بھول گئے کہ ماضی میں آپ ہمارے ساتھ ہی کابینہ میں شامل تھے اورآپکے والد کئی بارہماری دہلیز پرہمارے ووٹ مانگنے آئے اگرہم اتنے برے تھے تو آپ کل تک ہمارے دروازے پرکیوں آتے رہے ؟،آپ کراچی فتح نہیں کرسکے تو اس میں آپکی غلطی ہے کیوںکہ آپ کراچی کے عوام کو کچھ ڈلیورنہیں کرپائے اورجو لوگ عوامی مینڈیٹ سے آئے ہیں انکا احترام کریں،انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اربوں روپے کی اشتہاری مہم چلائی لیکن انکو ہمارے جیتنے کی توقع نہیں تھی وہ سمجھ رہے تھے کہ ہم بائیکاٹ کردینگے لیکن ہم نے کراچی سے جیت کرانکے خواب چکنا چورکردیئے۔