ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا، 2 افراد جاں بحق

 

بلوچستان (اُمت نیوز)بلوچستان کے ضلع حب کے حلقہ پی بی 21 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے معاملے پر 2 گروپوں میں جھگڑا ہوگیا۔

فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے، اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

لاشوں اور زخمیوں کو سوال اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو کراچی منتقل کیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرلیا۔

گزشتہ 2 روز سے مسلح جتھے آر او آفس کے سامنے جمع تھے، دوبارہ گنتی کے دوران آر او کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ان کو کراچی منتقل کیا گیا تھا۔