امریکا(اُمت نیوز)امیگریشن قوانین کو نظر انداز کرنے اور کانگریس سے جھوٹ بولنے کے الزام پر امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کے وزیر الیگزینڈرو میئرکس کے مواخذے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن ارکان کی اکثریت نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا۔
رپورٹس کے مطابق ایوانِ نمائندگان کے 214 ارکان نے مواخذے کے حق میں اور 213 نے خلاف میں ووٹ دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اب یہ معاملہ سینیٹ میں جائے گا جہاں اس کے مسترد ہونے کا امکان ہے۔