اسلام آباد (اُمت نیوز) پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمہوریت کا علم سربلند رکھا ہے۔
اپنے ایک بیان میں سابق وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کو بحران سے نکال دیا، پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کی خاطر خون کے نذرانے دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد بلاول بھٹو زرداری چاروں صوبوں کی زنجیر ہیں، آصف علی زرداری وفاق کی سلامتی کے علامت ہیں، ملک کی سلامتی، پارلیمنٹ کی بالادستی ہمارا بنیادی اصول ہے۔