لاہور(اُمت نیوز)لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں کم عمر گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا،
پولیس نے بچی کو تحویل میں لے کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ 12 سالہ گلناز فاطمہ پر تشدد کا واقعہ جوہر ٹاؤن ڈی ٹو بلاک میں پیش آیا،
جہاں جاوید اقبال اور اسکی اہلیہ رباب جاوید نے بچی کو مبینہ طور پر ڈنڈوں سے مارا پیٹا۔
بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، اسے طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گلناز ساہیوال کی رہائشی ہے اور اسکے والدین سے رابطہ ہوگیا ہے،
ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔