فیصل آباد میں سابق وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ کے ڈیرہ پر حملہ کرنے کے الزام میں 36 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سمندری روڈ پر 9 فروری کو رات ساڑھے 9 بجے کے قریب ملزمان ڈیرہ پر آئے اور رکشہ پر ڈیک اونچی آواز میں چلانا شروع کردیا اور منع کرنے پر مسلح ملزمان نے ڈیرہ میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی۔
ملزمان نے رانا ثناءاللہ کے آفس کو مکمل تباہ کرتے ہوئے ڈیرہ پر موجود افراد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی اور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔پولیس نے 16 نامزد اور 20 ناملوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے۔