کراچی: ملیر سے آزاد رکن سندھ اسمبلی اعجاز سواتی پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئے ۔ اعجاز سواتی پی ایس 88ملیر سے پی ٹی آئی کی حمایت سے آزاد حیثیت میں منتخب ہوئے ہیں، ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ حلقے کے عوام ،دوستوں اور ترقی خوشحالی کے لیے پیپلزپارٹی مین شامل ہورہاہوں۔
امید ہے کہ پیپلزپارٹی حقیقی طور پر حلقے کی خوشحالی کے لیے کام کرے گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ غیر مشروط طور پر پیپلزپارٹی میں شامل ہورہاہوں۔اعجاز سواتی کی شمولیت سے سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی تعداد86ہوجائے گی۔آزاد رکن ممتاز جکھرانی پہلے ہی پیپلزپارٹی میں شامل ہوچکے ہیں۔