کراچی: نامعلوم ملزمان نے 7 سالہ بچے کو شہ رگ کاٹ کر قتل کردیا

کراچی(امت نیوز) فیڈرل بی ایریا میں 8 سالہ بچے کے لرزہ خیز قتل کی واردات ہوئی ہے، نامعلوم افراد کی جانب سے کارڈیو اسپتال کے احاطے میں شدید زخمی حالت میں پھینکا گیا بچہ دم توڑ گیا۔زخمی حالت میں بچے کو لاش بلاک 16 میں اسپتال کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیا گیا تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ دوسری جماعت کا طالب علم آبان 2 گھنٹے قبل گھر سے چیز لینے نکلا تھا، لاپتہ ہوگیا۔پولیس کے مطابق 7 سالہ بچہ شدید زخمی حالت میں اسپتال کے احاطے سے ملا تھا جو اسپتال منتقلی کے دوران راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

بچہ جب شدید زخمی حالت میں ملا تو اس کی سانس باقی تھی، قریبی فلیٹ سے خاتون نے سب سے پہلے بچے کو دیکھ کر شور مچایا۔عینی شاہد کے مطابق قریب موجود لوگوں نے بچے کے زخم پر کپڑا باندھ کر اسے بچانے کی کوشش کی تھی۔مقتول آبان اسپتال کے قریب کا ہی رہنے والا تھا، جو چند گھنٹے پہلے لاپتہ ہوا تھا۔

مقتول کے والد پرائیویٹ ملازمت کرتے ہیں، آبان دوسری جماعت کا طالب علم جبکہ 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرکے افسران واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں جبکہ مختلف ٹیمیں بھی کام کر رہی ہیں۔