حوالدار لالک جان کا یوم پیدائش آج منایا جائے گا

لاہور(امت نیوز) نشان حید ر حاصل کرنے والے حوالدار لالک جان کا 56 واں یوم پیدائش آج 15فروری کو منایا جائیگا وہ 15 فروری 1968کو ہندور میں پیدا ہوئے اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقادپذیر ہوں گی حوالدار لالک جان 1999میں کارگل کی لڑائی کے وقت ’’ٹائیگر ہل ‘‘ پر تعینات تھے پاک فوج نے اس چوٹی پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ دشمن کو عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا بھارتی بٹالین نے ٹائیگر ہل پر زبردست حملہ کیا اس وقت صوبیدار سکندر کی قیادت میں لالک جان سمیت پاک فوج کے صرف 11 جوان موجود تھے، 8 جولائی1999 کو معرکہ کارگل کے ایک عظیم ہیرو حوالدار لالک جان نے جام شہادت نوش کیا حکومت پاکستان نے13 اگست1999 کو نشان حید عطاء کیا اور ناردرن لائٹ انفٹری کی جانب سے حوالدار لالک جان کو پہلا ’’نشان حیدر‘‘ حاصل کرنے کا اعزاز عطاء ہوا۔الیکٹرانک پروگرامز اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔