دھرنا کسی ادارے نہیں،انتخابی دھاندلی کیخلاف ہے،پیرپگارا

کراچی (امت نیوز) حروں کے روحانی پیشوا پیرصاحب پگارا سے بدھ کی شب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے راجہ ہاؤس میں ملاقات کی اورعام انتخابات کے بعد کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا،اس موقع پر گورنرسندھ سے گفتگو کرتے ہوئے پیرصاحب پگارا نے کہا کہ پاک فوج ہمارا قومی ادارہ اورفخرہے اوریہی ادارہ وفاق اورملک کے استحکام کی علامت ہے،انہوں نے واضح کیا کہ 16 فروری کو جی ڈی اے کی جانب سے حیدرآباد میں احتجاجی دھرنا کسی ادارے کے خلاف نہیں بلکہ یہ احتجاج انتخابی دھاندلی کیخلاف ہے۔

پیرصاحب پگارا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں کس طرح پیپلزپارٹی کو دھاندلی کی کھلی چھوٹ دی گئی یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پیرصاحب نے کہا کہ پاک فوج ہماری ہے اورہم پاک فوج کے ہیں ہمارا احتجاج صرف اورصرف انتخابی دھاندلی کیخلاف ہے جو ہمارا جمہوری اورقانونی حق ہے۔