لاہور(اُمت نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کا آفیشل اینتھم جاری کردیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا ترانہ مشہور گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ نے گایا ہے جس کا نام ”کُھل کے کھیل“ رکھا گیا ہے۔
پی سی بی نے یہ ترانہ اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کیا ہے۔ علی ظفر کے مطابق یہ ترانہ بھی پہلے ترانوں کی طرح مقبول ہوگا۔
Presenting "Khul Ke Khel," the anthem for HBL PSL 2024! 🎤🔥✨
Overcome your fears, live boldly and #KhulKeKhel 👨🏼🎤🌟
Are you ready for the thrill of another exhilarating HBL PSL season? 🏏🎵 #HBLPSL9 @AliZafarsays pic.twitter.com/Y5yogEKuwJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 14, 2024
قذافی اسٹیڈیم میں سترہ فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں علی ظفر اور آئمہ بیگ اس پر پرفارم بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی تینوں ایڈیشنز کے ترانے بھی علی ظفر نے گائے تھے۔ 2017 میں ’’سیٹی بجے گی‘‘ والا اینتھم اب بھی سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز 17 فروری کو لاہور میں ہوگا جہاں 2 بار کی چیمپئین لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا جبکہ فائنل 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔