اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستانی آن لائن ٹیکسی سروس کریم کے پوسٹ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان سیخ پا، سروس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
حال ہی میں آن لائن ٹیکسی سروس کریم کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا، لیکن اس پوسٹ کو شروعات میں تو توجہ نہ مل سکی، تاہم لیگی رہنما کے توجہ دلانے پر مسلم لیگ ن کے کارکنان بھی میدان میں آگئے۔
ہوا کچھ یوں کہ کریم کی جانب سے ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ کیا گیا تھا جسے بعدازاں ڈیلیٹ کر دیا گیا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ پروگرام تو وڑ گیا، ساتھ ہی ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی بھی شئیر کر دیا۔
دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ جس وقت یہ پوسٹ کیا گیا تھا، اُس وقت مسلم لیگ ن کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا، جس میں نواز شریف کا نام شامل نہیں تھا۔
لیگی کارکنان اور رہنماؤں نےاس پوسٹ کو ذو معنی قرار دیتے ہوئے سروس کے خلاف بائیکاٹ کی تحریک شروع کر دی۔
Rate #CareemApp 1 star and just remove the app
Also share screenshot with me on this tweet 🤜🏻🤜🏻#Careem#BoycottCareem
@@CareemPAK https://t.co/rBWm3pkSRS pic.twitter.com/5l0W3wh8LL— MaizaHameedMNA (@MaizaHameedMNA) February 14, 2024
پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید کی جانب سے پوسٹ کیا گیا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ کریم کی ایپ کو 1 اسٹار ریٹننگ دیں۔ ساتھ ہی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ عمل کرنے کے بعد کمنٹ میں اسکرین شاٹ بھی شئیر کریں۔
رہنما کی جانب سے پوسٹ میں کریم بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔
واضح رہے جملہ ’پروگرام تو وڑ گیا‘ دراصل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے استعمال کیا تھا جو کہ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا تھا۔