نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج،گیسقیمتوں میں اضافےکی منظوری کا امکان

اسلام آباد(اُمت نیوز)نگراں وفاقی کابینہ کا اجلاس کا آج طلب کر لیا، جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیے جانے کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا، جس کی صدارت نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے۔

وفاقی کابینہ ملک میں امن و امان اور معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی، اس کے علاوہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کیے جانے کا بھی قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے گیس قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر تیارشدہ کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے سمیت آئی بی کیلئے 125 ملین روپے اضافی فنڈ دینے کی منظوری دے دی۔