الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

ن لیگ کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ الیکشن کمیشن کے سپرد

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیا اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔

سپریم کورٹ میں( ن) لیگ کی قومی اسمبلی کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کے معاملے پر سماعت ہوئی جس دوران وکیل احسان کھوکھر نے مؤقف اختیار کیا کہ (ن) لیگ کی صوبائی قیادت نے اشوک کمار کا نام ترجیحی فہرست میں دیا،(ن) لیگ کے سینٹرل سیکریٹریٹ نے پیٹرک مسیح کا نام الیکشن کمیشن کو بھیجا ، قانون کے مطابق پارٹی سربراہ کی بھیجی گئی فہرست ہی قابل قبول ہوتی ہے۔

ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانونی طور پر فہرست وہی قابل قبول ہے جو پارٹی سربراہ بھیجے ۔عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد اشوک کمار اور پیٹرک مسیح کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیج دیاہے اور ہدایت کی کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کرے۔