پشاور: مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا نے پورے صوبے میں انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔
(ن) لیگ کے مرکزی رہنما و ترجمان اختیار ولی خان نے جاری کردہ بیان میں نتائج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں دھاندلی نہیں، پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین کو وزیراعلیٰ نامزد کرکے ریاست مخالف ایجنڈا اپنالیا ہے،علی امین وزیراعلیٰ بنے تو خیبر پختونخوا میں بلوچستان جیسے حالات پیدا ہوجائیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کو تورا بورا بنانے کی سازش کر رہی ہے، اس لیے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے انتخابی نتائج کو مسترد کرتی ہے، خیبرپختونخوا میں دھاندلی نہیں پی ٹی آئی کے لیے ڈکیتی کی گئی ہے۔