اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورسابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کابینہ کا حصہ نہ بننا حکومت کیلیے خطرہ ہوگا، پیپلز پارٹی کبھی بھی حکومت کے قدموں تلے سے قالین کھینچ سکے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار اس لیے بنایا کہ وہ دوسری جماعتوں سے ڈیل کرنے کا سوا سال کا تجربہ رکھتے ہیں ، ن لیگ کو بھی انتخابات پر تحفظات ہیں، تمام صوبوں میں دھاندلی کے الزامات لگ رہے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنی جیتی ہوئی نشست سے اصل حقدار کے حق میں دستبردار ہو کر سنہری مثال قائم کردی۔