لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کوعہدے سے ہٹانے کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ کیلیے مستقبل میں نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
The Pakistan Cricket Board extends heartfelt gratitude to Mohammad Hafeez, Director Pakistan men’s cricket team, for his invaluable contributions. Hafeez's passion for the game has inspired players and his mentorship during the tour of Australia and New Zealand have been of… pic.twitter.com/AM4IKbm0vB
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 15, 2024
خیال رہے کہ محمد حفیظ نے دورہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ٹیم ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں نبھائی تھیں۔
محمد حفیظ ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے تاہم ان کے کنٹریکٹ میں توسیع نہیں کی گئی تھی۔ سابق کپتان محمد حفیظ کو دورۂ نیوزی لینڈ تک کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا تھا۔