نئی دہلی (امت مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی حمایت میں نعرہ لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ جیل سے رہا ہوں گے تو وہ انہیں مبارک باد دینے پاکستان ضرور آئیں گی۔
سماجی پلیٹ فارم ایکس پر رکھی ساونت کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ عمران خان کے حق میں نعرہ لگا رہی ہیں، اداکارہ نے کہا کہ وہ بھارت کی پہلی لڑکی ہیں جو سب کو چیخ چیخ کر کہہ رہی ہیں کہ عمران خان کو ووٹ دو جسے زبردستی بغیر کسی جرم کے جیل میں ڈال دیا گیا ہے۔
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ایک اور ویڈیو میں راکھی ساونت نے اپنا نیا گانا ڈراما کوئین بھی عمران خان کے نام کیا انہوں نے کہا کہ پوری عوام چاہتی ہے کہ پاکستان سے عمران خان وزیراعظم بنے۔