لاہور(امت نیوز) نپاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے قومی حکومت کی تجویز دے دی۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں خواجہ سعد رفیق نے واجح کیا کہ یہ تجویز ذاتی رائے ہے۔
میری ذاتی راۓ —
وفاق میں حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں –
باھمی نفرت عروج پر ھے-
شدید معاشی بحران سے نکلنے،تقسیم در تقسیم کا عمل روکنے ،سیاسی تناؤ اور باھمی تلخیاں کم کرنے کیلئے
انا ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں –ایک خاص مدت کیلیے قومی اسمبلی میں موجود… pic.twitter.com/gdSoHQNWN5
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) February 15, 2024
انہوں نے لکھا کہ حکومت سازی کیلئے سادہ اکثریت کسی کے پاس نہیں، باہمی نفرت عروج پر ہے، اس لیے شدید معاشی بحران سے نکلنے، تقسیم کا عمل روکنے، سیاسی تناؤ اور باہمی تلخیاں کم کرنے کیلئے انا، ضد اور بدلے کے بُت توڑ دیے جائیں۔خواجہ سعد رفیق نے مزید لکھا کہ ایک خاص مدت کیلئے قومی اسمبلی میں موجود تمام جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کی تشکیل پرغور کیا جائے۔