بیروت(امت نیوز)حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنوبی لبنان میں 5 بچوں سمیت 10 افراد کو شہید کرنے کی “قیمت” ادا کرنی پڑے گی۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے لبنان کے جنوبی شہر نبطیہ میں ایک 3 منزلہ رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیااسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت10افراد شہید ہوگئے تھے۔ اس سے قبل ایک اور اسرائیلی حملے میں سرحد پر السوانہ گاؤں میں ایک خاتون اور اس کے 2 بچے مارے گئے تھے۔
حزب اللہ کے سیاستدان حسن فضل اللہ نے بتایا کہ “دشمن کو ان جرائم کی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے فوجی جنگ بندی کے اپنے مطالبے پر زور دیا ہے۔علاوہ ازیں جوں جوں اسرائیلی جارحیت اور عزائم بڑھتے جا رہے ہیں نیتن یاہو کے اتحادی بھی پیچھے ہٹتے جا رہے ہیں۔
امریکا اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی رفح پر بڑی فوجی کارروائی کی مخالفت کردی۔ واضح رہے کہ لبنان پر 8 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں اس وقت تک شہری ہلاکتوں کی تعداد 42 ہو گئی ہے۔جھڑپوں میں اس وقت تک حزب اﷲ کے 196 ، عمل موومنٹ کے 8 ، حماس کے 12 اور اسلامی جہاد کے 12 اراکین اور لبنان سکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔