28 نومبرکو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جوعوامی اسمبلی ہوگی، فائل فوٹو
28 نومبرکو سکھر میں باب الاسلام کانفرنس ہوگی جوعوامی اسمبلی ہوگی، فائل فوٹو

عمران کیخلاف تحریک عدم اعتماد باجوہ کے ایما پر لائی گئی،فضل الرحمٰن

اسلام آباد(امت نیوز) جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے بھی عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کیلئے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق آئی ایس آئی سربراہ جنرل (ر) فیض حمید کو ذمی دار ٹھہرا دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اگر میں عدم اعتماد سے انکار کرتا تو کہا جاتا کہ مولانا نے بانی پی ٹی آئی کو بچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد سے متعلق جنرل (ر) فیض حمید اور جنرل (ر)قمر جاوید باجوہ ہمارے ساتھ رابطے میں تھے۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ’اس وقت اگر میں پھر انکار کرتا تو کہتے کہ فضل الرحمان نے عمران خان کو بچایا ہے‘جب پی ٹی آئی اراکین ٹوٹ کر ایم کیو ایم اور بی اے پی میں جا رہے تھے تو کیا اس وقت جنرل باجوہ اور جنرل فیض آپ سے رابطے میں تھے؟ اس سوال کے جواب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’حضرت، وہ بالکل رابطے میں تھے، اور ان کی موجودگی میں سب کو بلایا گیا اور سب کے سامنے یہ کہا گیا کہ آپ نے اس طرح کرنا ہے اور اس طرح کرنا ہے‘۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ سب کون تھے وہ؟ جس پر مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ’سب پارٹیاں ، ایک کا نام مت لیں آپ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جنرل باجوہ اور جنرل فیض نے تمام پارٹیوں کو عدم اعتماد کے حوالے سے ہدایات دیں اور سب سے اس پر حامی بھری۔ ان کا کہنا تھا کہ پہل وہاں سے ہوئی تھی جس پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مہر لگادی۔