پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیر اعظم عمر ایوب کی تمام کیسز میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی۔
پشاور ہائی کورٹ میں عمر ایوب کی حفاظتی و راہداری ضمانت کیلیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عمر ایوب وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل بابر اعوان نے عدالت میں کہا کہ عمر ایوب کے خلاف کل 23 مقدمات درج ہیں، 4 کیس لاہور، 13 راولپنڈی، 2 اسلام آباد، 3 اٹک، 1 کیس گوجرانوالہ میں درج ہے، میرا درخواست گزار وزیراعظم کا امیدوار ہے، 8 ہفتے دیے جائیں تاکہ تمام مقدمات میں ریلیف لیا جائے۔
یف جسٹس نے اے اے جی سے استفسار کیا کہ ملزم کو کتنے دن کی مہلت دی جائے تاکہ وہ ضمانت لے، جس پر اے اے جی دانیال چمکنی نے کہا کہ عدالت کو جو مناسب لگے وہی ٹائم دے۔
بعدازاں پشاور ہائی کورٹ نے عمر ایوب کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کو ایک ماہ میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت بھی دے دی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ عمرایوب کو ضمانت دے دی ہے اب کسی کیس میں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔