پشاور: تحریک انصاف کے گزشتہ شب ہونے والے اجلاس میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر کے مابین ی تلخ کلامی کا بڑا دعویٰ سامنے آ گیا۔
تحریک انصاف میں سیاسی معاملات پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں، پارٹی کی سیاسی قیادت بیرسٹر گوہر خان کے خلاف صف آرا ہو گئی، گزشتہ رات ہونے والے اجلاس بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر میں تلخ کلامی ہوئی۔
بتایا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں عمران خان نے چیئرمین منتخب کرایا، ان کی ہدایات پر عمل کروں گا۔ اس کے برعکس اسد قیصر کا کہنا تھا کہ وکیلوں کا کام سیاست نہیں، وہ عمران خان اور پارٹی کے قانونی معاملات دیکھیں۔