چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو
چیف جسٹس عامر فاروق نے آج سینئر سول جج انعام اللہ کو ہائیکورٹ طلب کیا تھا، فائل فوٹو

انتخابی عذرداریوں کیلیے 2 صوبوں کیلیے الیکشن ٹربیونلز قائم

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی عذرداریوں کو نمٹانے کے لیے 2 صوبوں کے لیے الیکشن ٹربیونلز قائم کردیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ کے لیے 4 ٹربیونلز جبکہ بلوچستان کے لیے 3 ٹربیونلز قائم کیے گئے ہیں۔

کراچی ڈویژن کے لیے جسٹس محمد کریم خان آغا اور جسٹس عدنان اقبال چوہدری پر مشتمل ٹریبونلز سماعت کرے گا، سکھر اور شہید بینظیر آباد ڈویژن سے متعلق عذرداریاں جسٹس محمد اقبال سنیں گے۔

میر پور خاص اور حیدرآباد ڈویژن پر انتخابی عذرداریاں جسٹس امجد علی نمٹائیں گے، جسٹس محمد سلیم لاڑکانہ ڈویژن سے متعلق انتخابی شکایات سنیں گے۔

بلوچستان میں الیکشن ٹریبونل ون عبداللہ بلوچ، الیکشن ٹریبونل ٹو جسٹس روزی خان جبکہ ٹریبونل تھری میں جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کراچی سے صوبائی اسمبلی کی 23 نشستوں پرعذرداریوں کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی۔