الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر تبدیل

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 15 مانسہرہ کی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ذاکر جدون کو این اے 15 مانسہرہ کا نیا ریٹرننگ افسر تعینات کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 15 مانسہرہ پر راجہ گشتاسپ کی کامیابی کو نواز شریف کی جانب سے چیلنج کیا گیا ہے۔