نئی دلی (امت نیوز) بھارتی دارالحکومت نئی دلی نے اُس وقت سب کی توجہ حاصل کر لی، جب ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جو دیکھتے ہی دیکھتے ہی 11 سے زائد جانیں نگل گئی۔نئی دلی کے شمالی علاقے علی پور میں رنگ کی فیکٹری میں لگنے والی آگ اُس وقت خطرناک ہو گئی، جب پوری عمارت اس کی زد میں آگئی۔ اگرچہ موقع پر فائر بریگیڈ عملے کو طلب کر لیا گیا تھا، تاہم آگ کی شدت کے باعث 11 افراد جان کی بازی ہار چکے تھے۔
حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے دوران دھماکا ہوا، جس کے باعث عمارت کی چھت گرنے سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ آگ بھی مزید بھڑک گئی۔آگ کی شدت کے باعث ساتھی گھر بھی لپیٹ میں آ گئے تھے تاہم فوری فائر بریگیڈ عملے نے صورتحال پر قابو پا لیا، اگرچہ صورتحال پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔