اسلام آباد(امت نیوز)وفاقی وزارت صنعت و پیداوار نے ملک بھر میں کھاد کی بلا تعطل سپلائی شروع کر دی۔ اس حوالے سےنگران وفاقی وزیر داخلہ ،تجارت وصنعت وپیداوارڈاکٹرگوہر اعجاز نے کہاکہ کاشتکاروں کو یومیہ 5ہزار ٹن کھاد کی فراہمی شروع کر دی گئی۔
انہوں نے کہاکہ نیشنل فرٹیلائزرز لمیٹڈ کمپنی سے کاشتکاروں کو کھاد کی فراہمی جاری ہے، حکومت نے 2لاکھ 20ہزار میٹرک ٹن کھاد درآمد کی ہے۔انہوں نے کہاکہ کھاد کے بحران پر قابو پالیا جائے گا،ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وفاقی اور صوبائی انتظامیہ متحرک ہیں۔