نامزد وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے پولیس سے پروٹوکول مانگ لیا

 

اسلام آباد(اُمت نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس سے پروٹوکول مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور گلستان پارک ہزار خوانی میں مظاہرے میں شرکت کے لیے جائیں گے۔

علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبرپختونخوا سے رابطہ کر کے کہا کہ مظاہرے میں جانے کے لیے پروٹوکول فراہم کیا جائے۔

آئی جی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کو تھریٹس ہیں، اس لیے سیکیورٹی دے سکتے ہیں، ان کا بطور وزیر اعلیٰ ابھی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، بغیر نوٹیفکیشن علی امین گنڈاپور کو بطور وزیر اعلیٰ پروٹوکول نہیں دیا جاسکتا، نوٹیفکیشن کے بعد وہ وزیر اعلیٰ کا پروٹوکول لے سکتے ہیں۔

اس حوالے سے مرکزی ترجمان تحریک انصاف معظم بٹ ایڈووکیٹ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے مینڈیٹ ملنے پر علی امین گنڈاپور کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا ہے، نوٹیفکیشن سے پہلے ان کو وزیر اعلیٰ کی سیکیورٹی نہیں دی جاسکتی، نامزد وزیر اعلیٰ کو اعزازی طور پر سیکیورٹی دی جا سکتی ہے۔