راولپنڈی (اُمت نیوز)کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا اہم مشاورتی اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی شریک، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ شریک ہیں۔
اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اس دوران مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔