اسلام آباد: مشہور بزنس ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے کہا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے حوالے سے الزامات لگانے والے کمشنر راولپنڈی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ، بغیر ثبوت مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ملک ریاض نے کہا کہ بہت افسوس ناک بات ہے جب بھی پاکستان میں افراتفری ہوتی ہے تو ہر کوئی بغیر دلیل کے مجھ پر الزام لگاتا ہے، بغیر ثبوت کے مجھ پر اور میرے ادارے پر انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں۔
It's so unfortunate that every time chaos happens in Pakistan, everyone starts pointing fingers at me or my organisation without any rationale, logic, or proof. I have never met or contacted Liaqat Chattha. I have no links to him, neither social nor business. The accusations by…
— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) February 17, 2024
انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی لیاقت چٹھہ سے ملاقات یا رابطہ نہیں کیا، میرا اس سے کوئی تعلق نہیں، میں اس سلسلے میں کسی بھی تحقیقات میں تعاون کے لیے بھی تیار ہوں۔
ملک ریاض نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح پاکستان میں استحکام اور خوش حالی کے لیے دعا گو ہوں۔